عمران خان کے میڈیکل کیلئے پولی کلینک کا 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

عمران خان کے میڈیکل کیلئے پولی کلینک کا 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے میڈیکل کیلئے پولی کلینک کا 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فرید اللہ شاہ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہوں گے، سات رکنی ٹیم میں شعبہ امراض دل، آرتھو میڈیکل ، میڈیسن اور پتھالوجسٹ شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ میں جنرل سرجری ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر تصور مرزہ ڈاکٹر خدیجہ افتخار پیتھالاجسٹ شامل ،اس کے علاوہ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر امتیاز ڈاکٹر صائمہ شاھ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر معمون قادر بھی شامل ہیں ۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دو مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت آ رہے تھے، عمران خان ابھی کمرہ عدالت تک نہیں پہنچے تھے کہ رینجرز اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر لیا، سابق وزیراعظم کو نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو ( نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے، نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔