لاہور سمیت پنجاب بھر میں خالی پلاٹوں پر سالانہ ٹیکس وصول کرنیکا فیصلہ

vacant plot
کیپشن: vacant plot
سورس: google

ویب ڈیسک : محکمہ ایکسائز پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں خالی پلاٹوں سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پرو پاکستانی کی  رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز رضوان شیروانی نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ ایکسائز پنجاب  خالی پلاٹوں پر ٹیکس ادا کرنے میں ناکام رہنے والے افراد کی شناخت کے لیے جیو ٹیگنگ کریں گے۔
جیو ٹیگنگ ریٹنگ والے علاقوں میں تمام خالی پلاٹوں کی شناخت میں مدد کرے گی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹیکس نیٹ میں 115,000 سے زائد خالی پلاٹس ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خالی پلاٹوں کی اکثریت، 70 فیصد سے زیادہ، لاہور کی بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں واقع ہیں۔ جیو ٹیگنگ کے ذریعے 0.3 ملین سے زائد خالی پلاٹوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔
خالی پلاٹ سالانہ ٹیکس سے مشروط ہیں۔ ذرائع کے مطابق خالی پلاٹوں پر  3ہزار  سے ے لے کر 12 ہزار روپے  علاقے کی  درجہ بندی کے  حساب سے ٹیکس نافذ کیا جاسکتا ہے ۔ ٹیکس نیٹ میں نئے پلاٹوں کے اضافے سے سالانہ ریونیو میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

Watch Live Public News