میڈیکل بریک تھرو، پیدائشی بہری بچی کی جین تھراپی کے بعد سماعت بحال

میڈیکل بریک تھرو، پیدائشی بہری بچی کی جین تھراپی کے بعد سماعت بحال

ویب ڈیسک:18  ماہ کی پیدائشی بہری برطانوی بچی دنیا بھر میں پہلی  فرد ہے جس  کی نئے طریق علاج جین تھراپی کی بدولت سماعت بحال ہوگئی ہے۔

 یادرہے 18 ماہ کی اوپل سینڈی ایک مرض  جسے آڈیٹری نیوروپیتھی  کہا جاتا ہےکی وجہ سے مکمل طور پر بہری پیدا ہوئی تھی۔ آڈیٹری نیوروپیتھی   اندرونی کان سے دماغ تک اعصابی تحریکوں میں خلل ڈالتی ہے۔

اوپل کا کیمبرج کے ایڈن بروک ہسپتال میں علاج کیا گیا اور ان کا علاج کرنے والی طبی ٹیم کے  سربراہ پروفیسر منوہر بنس نے کہا کہ نتائج "میری امید یا توقع سے بہتر ہیں" اور انہیں امید ہے کہ ڈاکٹر اس قسم کے بہرے پن کا علاج کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اوپل کے والدین نے صرف چار ہفتوں میں تبدیلیاں محسوس کیں  جبکہ 2 ماہ اس کی سماعت بالکل نارمل ہوچکی تھی، اس کے والدین جو اور جیمز سینڈی کا کہنا ہے کہ اب وہ میز پر اپنی کٹلری کو ٹکرانے اور کھلونوں کے ڈرموں اور لکڑی کے بلاکس سے کھیلنے کی آواز سے لطف اندوز ہوتی ہے۔

پروفیسر بنس  نے واضح کیا کہ  اوپل کی سرجری کاکلیئر امپلانٹ لگانے سے بہت ملتی جلتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کان کا اندرونی حصہ (کوکلیا) کھول دیا گیا اور 16 منٹ میں کیتھیٹر کے ذریعے علاج کرکے کان بند کردیا  کیا گیا۔

واضح رہے کہ آڈیٹری نیوروپیتھی OTOF جین میں خرابی کی وجہ سے ہو سکتی ہے، جو اوٹوفرلن نامی پروٹین بناتا ہے اور کان کے خلیات کو سماعت کے اعصاب کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل بناتا ہے۔

آکسفورڈ شائر  کی رہائیشی 18ماہ  کی اوپل  کا ستمبر میں سرجری کے ذریعے  دائیں کان میں جین کا انفیوژن کیا گیا تھا - یہ علاج بائیوٹیک فرم ’’ریجینرون’’ نے تیار کیا تھا۔