پنجاب جین سیکونسنگ مشین خریدنے والا پہلا صوبہ بن گیا

پنجاب جین سیکونسنگ مشین خریدنے والا پہلا صوبہ بن گیا

پبلک نیوز: وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی کاوش، کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا وائرس نے 5 کروڑ کے فنڈ منظور کیے۔

تفڈصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے جین سیکونسنگ مشین کی خریداری کا عمل شروع کر دیا۔ جین سیکونسنگ مشین آئندہ ہفتے کے اختتام تک کام شروع کر دے گی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ مشین کی مدد سے پنجاب میں کورونا وائرس کی قسموں کی تشخیصی کی جا سکے گی، پنجاب کورونا وائرس کی جین سیکونسنگ کی سہولت والا پہلا صوبہ ہو گا، اس سے پہلے جین سیکونسنگ کی مشین صرف وفاقی ادارہ صحت کے پاس تھی۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر میں اموات وائرس کی کس قسم سے ہو رہی ہیں اس کی تحقیق ہو سکے گی، وائرس کس حد تک مہلک ہے اس کی بھی تحقیق ہوسکے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔