ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے الیکشن ٹربیونل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی پرنسپل سیٹ پر تین جج بطور الیکشن ٹربیونل کیسز پر سماعت کرینگے۔ لاہور کے کیسز پر الیکشن ٹربیونل میں جسٹس شاہد کریم جسٹس چوہدری اقبال اور جسٹس انوار حیسن کیسز پر سماعت کرینگے۔
جبکہ بہالپور کی درخواستوں پر جسٹس عاصم حفیظ بطور الیکشن ٹربیونل درخواستوں پر سماعت کرینگے۔
اس کے علاوہ ملتان کی درخواستوں پر بطور الیکشن ٹربیونل جسٹس راحیل کامران شیح درخواستوں پر سماعت کرینگے۔جبکہ روالپنڈی بنچ پر بطور الیکشن ٹربیونل جسٹس مراز وقاص روف درخواستوں پر سماعت کرینگے۔