علامہ محمد اقبال کا 144 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

علامہ محمد اقبال کا 144 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
لاہور: آج شاعر مشرق علامہ اقبال کا 144 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ پاکستان بھر میں آج مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا یوم پیدائش ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب بھی منعقد کی گئی۔پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے لاہور میں مزار اقبال پر سلامی دی اور مزار کی اعزازی گارڈ کی ذمہ داریاں سنبھالی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور عامر اقبال خان تھے۔ سیالکوٹ کے محلہ چوڑی گراں میں واقع 2 منزلہ برطانوی طرز تعمیر کی بنی ہوئی اس عمارت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں 9 نومبر 1877 کو عظیم فلسفی شاعر اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال نے اپنی آنکھ کھولی اور اقبال منزل آج بھی شاعر مشرق کے عقیدت مندوں کو ان کی زندگی کی جھلک دکھاتی ہے۔نو کمروں پر مشتمل اقبال منزل میں علامہ اقبال کی پیدائش والے کمرے میں ان کا جھولا، مہمان خانہ، علامہ اقبال کے زیر استعمال حقہ، کھانے کی میز، پلنگ، برتن، نایاب کتب اور تصاویر دیکھنے والوں کو شاعر مشرق علامہ اقبال کی یاد دلاتے ہیں۔ شاعر مشرق کی جائے پیدائش اور ان کے زیر استعمال تمام اشیاء ایک تاریخی ورثہ ہے اور آنے والی نئی نسل کے لئے اس ورثہ کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔