مدیحہ رضوی اور حسن نعمان نے شادی کے 9 سال بعد راہیں جدا کر لیں

مدیحہ رضوی اور حسن نعمان نے شادی کے 9 سال بعد راہیں جدا کر لیں
لاہور: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ رضوی اور اداکار حسن نعمان کے درمیان شادی کے نو سال بعد طلاق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مدیحہ رضوی نے اپنی طلاق کی تصدیق کی اور لکھا کہ انہوں نے اور حسن نعمان نے شادی کو بچانے کیلئے بہت کوشش کی ، کچھ دن علیحدہ رہ کر بھی دیکھا لیکن پھر اتفاق رائے کے ساتھ دونوں نے طلاق کا فیصلہ کر لیا۔
اداکارہ نے کہا کہ ہم اپنی دونوں بیٹیوں کیلئے اچھے والدین کے فرائض نبھاتے رہیں گے اور انہوں نے اس مشکل کی گھڑی میں اپنے فینز اور میڈیا سے ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔ اداکار نعمان حسن ٹی وی اور فلم کے ویٹرن اداکار رشید ناز کے بیٹے ہیں اور اداکارہ مدیحہ رضوی ماضی کی فلم اسٹار دیبا بیگم کی بیٹی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔