’صہیب مقصود کا آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہونا افسوسناک ہے‘

’صہیب مقصود کا آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہونا افسوسناک ہے‘
لاہور ( پبلک نیوز) چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ صہیب مقصود کا آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونا افسوسناک ہے۔ محمد وسیم نے کا کہنا تھا کہ صہیب نے ایونٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بننے کے لیے بہت محنت کی تھی ہمیں احساس ہے مگر انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں۔ یقین ہے کہ صہیب مقصود اپنا ری ہیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد جلد دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ ٹیم مشاورت کے بعد ہم نے ان کی جگہ شعیب ملک کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ شعیب ملک کا تجربہ قومی اسکواڈ کے لیے بہت کارگر ثابت ہوگا۔ شعیب ملک نے 2007 میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی قیادت کی تھی۔ 2009 ورلڈکپ کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔ شعیب ملک 2012، 2014 اور 2016 کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا۔ میگا ایونٹ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ اس سے قبل پاکستان 18 اور 20 اکتوبر کو بالترتیب ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف دو وارم اپ میچز کھیلے گا۔ نیشنل ٹیم کا 15 رکنی سکواڈ بابر اعظم (کپتان) شاداب خان ( نائب کپتان) آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر ) محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک شامل ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔