کامران خان ٹیسوری گورنر سندھ تعینات

کامران خان ٹیسوری گورنر سندھ تعینات
کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما کامران خان ٹیسوری کو نیا گورنر سندھ تعینات کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطا بق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے رہنما محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101، ایک، کے تحت دی۔ خیال رہے کہ گورنر سندھ کا عہدہ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کے استعفیٰ کے بعد سے خالی تھا۔جس کے باعث اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

کامران خان ٹیسوری:‌ کامران ٹیسوری 5 مئی 1974 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق پاکستان کی معروف بزنس مین فیملی سے ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری 12 سال سے سیاست سے منسلک ہیں، اس سے قبل وہ کراچی میں سونے کے معروف تاجر کی حیثیت سے جانے جاتے تھے اور شعبہ تعمیرات کے کاروبار سے بھی منسلک تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔