اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرارداد 141 ممالک نےمنظورکی، اس وقت جیوپولیٹیکل تقسیم انتہائی گہری ہے، چین،امریکا،روس اقوام متحدہ کے صدر اور سیکرٹری جنرل کے بھی مشکور ہیں۔ پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی،اقوام متحدہ میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر قرارداد منظور، چین، امریکا اور روس بھی پاکستان کے لئے ایک پیج پر آگئے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 141 ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرار داد منظور ہوچکی ہے، ایک ایسے وقت میں جب جیوپالیٹکل تقسیم انتہائی گہری ہے، چین، امریکا اور روس کی جانب سے قرار داد کو پیش کرنے والوں میں شامل ہونے کے اتحاد کے مظاہرے پر ہم شکرگزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھی شکرگزار ہوں۔