ورلڈ کپ :قومی ٹیم میں‌سری لنکا کیخلاف میچ میں 1 تبدیلی متوقع،فخر کی جگہ عبداللہ شفیق کی شمولیت پر غور

ورلڈ کپ :قومی ٹیم میں‌سری لنکا کیخلاف میچ میں 1 تبدیلی متوقع،فخر کی جگہ عبداللہ شفیق کی شمولیت پر غور
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور مینجمنٹ نے سری لنکا کے خلاف پلئینگ الیون فائنل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور مینجمنٹ کی ٹیم میٹنگ ختم ہوگئی۔ قومی ٹیم کے کپتان اور مینجمنٹ نے سری لنکا کے خلاف پلئینگ الیون فائنل کرلی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں عبداللہ شفیق کی شمولیت پر غور کیا جا رہا ہے، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے،فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو شامل کیاجائےگا۔ ذرائع کے مطابق آؤٹ آف فام فخر زمان کو کل سری لنکا کے خلاف میچ میں ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے،کپتان بابر اعظم اور مینجمنٹ نے عبداللہ شفیق کو شامل کرنے پر اصرار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مٹینگ میں گفتگو ہوئی کہ عبداللہ شفیق سری لنکا کے باولرز کو اچھا کھیل سکتے ہیں اس لئے شامل کیا جائے ۔ ایشیا کپ میں بھی عبداللہ شفیق کی پرفارمنس اچھی رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں عبداللہ شفیق،امام الحق،بابر اعظم،محمد رضوان،سعود شکیل سری لنکا کے خلاف پلئینگ الیون میں شامل ہونے کا امکان ہے، افتخار احمد،شاداب خان،محمد نواز،شاہین شاہ آفریدی،حسن علی اور حارث روف بھی پلئینگ الیون میں شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کل حیدرآباد کے راجیوگاندھی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔