ویب ڈیسک: پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پر برفباری کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بابوسرٹاپ پر برفباری ہونے کیوجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ بالاکوٹ کے سیاحتی مقامات کے پہاڑوں پر برفباری جاری ہے۔ بالاکوٹ کے سیاحتی مقامات پر ہلکی برفباری سے موسم سرد ہو گیا۔
بابو سر ٹاپ پر برفباری کے بعد شاہراہ گلگت بلتستان خیبرپختونخواہ کی جانب سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔