پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،9 ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،9 ستمبر 2021
پاکستان بھر میں کورونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جب وزیر اعظم عمران خان کے سمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح ساڑھے چھ فیصد سے بھی کم رہی جبکہ مہلک کورونا سے مزید 84 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں مکان کی چھت گرگئی، ماں اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے، ریسکیو آپریشن جاری، ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ، ذرائع کے مطابق لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈر اتھارٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی شرکت، خطے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ،سرحدوں کے دفاع، داخلی اور خارجی چیلنجز پر غور،سٹرٹیجک اثاثوں کی حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار ،نینشل کمانڈر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، نیوکلیئر سکیورٹی کی بہتری کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا افغانستان میں دارالحکومت کابل سمیت کئی صوبوں میں مظاہروں پر پابندی ،ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ احتجاج سے سکیورٹی میں خلل آنے کے ساتھ معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں،مظاہرہ شیڈول کرنے سے قبل وزارت دفاع اور انصاف سے اجازت لینا ہوگی،دوسری جانب طالبان کی نئی کابینہ کا 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا امکان ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات،، علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان میں پیش رفت پر غور،، یورپی یونین کے سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

Watch Live Public News