آرمی چیف سے ڈائریکٹر سی آئی اے کی اہم ملاقات

آرمی چیف سے ڈائریکٹر سی آئی اے کی اہم ملاقات
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سنٹرل انیٹلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز کی اہم ملاقات ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان اپنے بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ تعاون پر کاربند رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز کی اہم ملاقات ہوئی ، جس دوران علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان اپنے بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ تعاون پر کاربند رہے گا،افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کے لئے تعاون جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر سی آئی اے نے افغانستان کی صورتحال بشمول شہری انخلا میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں، پاکستان کے ساتھ تمام سطحوں پر سفارتی تعاون جاری رہے گا۔

Watch Live Public News