ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
کیپشن: ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردوانوح میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان اور ڈی آئی خان میں ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ کشمیر ، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور قلات میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ژوب میں 36 اور زیارت میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ سبی میں درجہ حرارت 43، تربت میں 45، نوکنڈی میں 39، چمن میں 35، گوادر میں 35 اور جیوانی میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے
مون سون بارشوں، دریاؤں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح کے بارے میں اعداد و شمار جاری کردیے گئے، پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دریاؤں ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے سندھ چناب راوی ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ کوہ سلمان کے ہل ٹورنٹس میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 84 فیصد، تربیلا میں 100فیصد ہے، ستلج ، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 60 فیصد تک ہے۔

رواں سال مون سون کے باعث 123 شہری جانبحق، 317 زخمی اور 292 گھر متاثر ہوئے ، اموات آسمانی بجلی، کرنٹ لگنے، کچے گھر اور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے سے ہوئیں جبکہ مون سون بارشوں کے باعث 106 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات جاری ہیں، راجن پور و ڈیرہ غازی خان میں متاثرہ علاقوں کی بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہے گا، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہاہے ۔

Watch Live Public News