بازار حصص میں عالمی گراوٹ، ایلون مسک سمیت متعدد ارب پتییوں کو بھاری نقصان

billionaires loses money
کیپشن: billionaires loses money
سورس: google

 ویب ڈیسک :عالمی مارکیٹیوں میں شئیرز کی گراوٹ کے باعث سے دنیا کے امیر ترین لوگ  کی دولت میں کمی۔۔۔۔ دنیا کے سب سے امیرشخص ایلن مسک  کو سب سے زیادہ نقصان ، انہیں ایک دن کے اندر 1 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

 'بلومبرگ بلینیئرس' کے مطابق اس طوفان سے جی بیجوس، مارک زکربرگ سمیت بھارتی کاروباری مکیش امبانی اور گوتم اڈانی بھی نہیں بچ سکے ہیں اور انہیں بھی اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
 بھارتی بازار حصص میں آئی گراوٹ کی وجہ سے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کی نیٹ ورتھ 2.14 ارب ڈالر یعنی 17,973 کروڑ روپے کم ہوتے ہوئے 111 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ وہ اس وقت دنیا کے 11ویں سب سے امیر شخص ہیں۔

 جبکہ دوسری طرف اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کی نیٹ ورتھ میں 1.57 ارب ڈالر یعنی 13,186 کروڑ روپے کی کمی درج کی گئی ہے۔ اس نقصان کے ساتھ ہی اڈانی 100 ارب ڈالر کے کلب سے باہر ہوگئے ہیں اور اب ان کی جائیداد 99.6 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔
 بھاری نقصان کے بعد ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے سی ای او ایلن مسک کی نیٹ ورتھ 1.14 لاکھ کروڑ کم ہو کر اب 237 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

 اس کے بعد دوسرا سب سے بڑا نقصان امیزن کے جیف بیجوس کو ہوا اور ان کی دولت 6.08 ارب ڈالر یا قریب 51000 کروڑ روپے گھٹ کر 195 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔

 دنیا کے ٹاپ-10 امیروں میں شامل دیگر ارب پتیوں کی بات کی جائے تو فرانسیسی رئیس برنارڈ ارنالٹ کی دولت 2.30 ارب ڈالر کم ہوگئی ہے اور یہ 181 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ فیس بُک کے مارک زکربرگ کی نیٹ ورتھ 5.75 ارب ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 178 ڈالر پر آگئی ہے۔

 اس کے علاوہ بل گیٹس کو 1.8 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور ان کی دولت ابھی 157 ارب ڈالر ہے۔

دیگر امیر ترین لوگوں میں لیری الیسن کو 1.62 ارب ڈالر کا نقصان ہوکر دولت 156 ارب ڈالر اور سرمایہ کار وارین بفے کو 1.60 ارب ڈالر کی کمی ہوکر نیٹ ورتھ 145 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ اسٹیو والمر کو 2.14 ارب ڈالر کے نقصان کے ساتھ ان کی دولت 140 ارب ڈالر ہے جبکہ لیری پیج کی نیٹ ورتھ میں بڑی کمی کے ساتھ 5.06 ارب ڈالر کا نقصان درج کیا گیا ہے اور ان کی دولت اب 137 ارب ڈالر ہوکر رہ گئی ہے۔ دنیا کے دسویں سب سے امیر شخص سرگیئی برین کو 4.72 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور ان کی دولت 130 ارب ڈالر آ گئی ہے۔
 
 

Watch Live Public News