ایشیئن چیمپیئنز ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور کوریا کا سنسنی خیز میچ 2،2 گول سے برابر

ایشیئن چیمپیئنز ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور کوریا کا سنسنی خیز میچ 2،2 گول سے برابر
کیپشن: ایشیئن چیمپیئنز ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور کوریا کا سنسنی خیز میچ 2،2 گول سے برابر

ویب ڈیسک: ایشین چیمپیئنز ہاکی میں پاکستان اور کوریا کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو دو گول سے برابر ہوگیا۔

چین کے شہر ہولینبیور میں دوسرے کوارٹر کی شروعات میں کوریا کی جانب سے جنگوان نے گول اسکور کرکے کورین ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلائی۔

بعدازاں کھیل کے آخری کوارٹر کے آخری لمحات میں حنان شاہد نے لگاتار دو فیلڈ گول اسکور کرکے پاکستان کو سبقت دلائی۔

کوریا کے سونگیان نے آخری وقت میں گول کرکے میچ دو دو گول سے برابر کر دیا۔

پاکستان اور کوریا کا میچ سنسنی خیز انداز میں برابری پر ختم ہوا، آخری لمحات کے دوران تین منٹ میں تین گول کیے گئے۔ شاندار پرفارمنس پر حنان شاہد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پلیئر آف دی میچ کا اعزاز پاکستان کے احمد شکیل بھٹ کو دیا گیا۔ انہیں ایک یادگاری شیلڈ اور 200 امریکی ڈالر کا چیک ملا۔

پاکستان کا ایشین چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول

پاکستان بمقابلہ ملائیشیا۔ برابر

پاکستان بمقابلہ جنوبی کوریا - برابر

پاکستان بمقابلہ جاپان - 11 ستمبر

پاکستان بمقابلہ چین - 12 ستمبر

پاکستان بمقابلہ انڈیا - 14 ستمبر

ہاکی ایشین چیمپیئنز ٹرافی کا آٹھواں ایڈیشن اتوار کو چین کے اندرونی منگولیا کے شہر ہولن بئیر میں موقی ہاکی ٹریننگ بیس پر شروع ہوا۔

2023 میں چنئی میں ریکارڈ چوتھی بار ٹائٹل جیتنے کے بعد انڈیا دفاعی چیمپئن ہے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز آج (8 ستمبر)  کو ہوا۔ اس سے پہلے کہ ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں، اس میں شامل چھ ٹیمیں ایک دوسرے سے راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلیں گی۔

سیمی فائنلز 16 ستمبر کو شیڈول ہیں جبکہ تیسری پوزیشن کا پلے آف میچ اور فائنل 17 ستمبر کو ہوگا۔

Watch Live Public News