ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شکست
کیپشن: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

ویب ڈیسک: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈیا کی جانب سے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں پاکستان کو 1-2 سے ہرا دیا گیا، بھارت کے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے۔

پاکستان کی جانب سے کھلاڑی ندیم احمد نے ایک گول کیا تھا۔

میچ کے دوران پاکستان کے کھلاڑی ابوبکر محمود گھٹنے کی انجری کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

انڈیا 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پاکستان 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

خیال رہے چین کے شہر ہولینبیور میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کوئی میچ نہیں ہاری ہے، پاکستان ٹیم نے چار میچز میں سے 2 میچز ڈرا کیے جبکہ 2 میں کامیابی حاصل کی۔

ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

Watch Live Public News