بھارت نے ون ڈے ورلڈ کرکٹ کپ 2023 سے کتنی کمائی کی؟

india earned million thru one day world cricket cup
کیپشن: india earned million thru one day world cricket cup
سورس: google

 ویب ڈیسک : 2023 میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ بھارتی معشیت کے لئے انتہائی فائدہ مند رہا کیونکہ بھارت نے صرف اس ایک ایونٹ سے 1 ارب 39 کروڑ ڈالر کمائے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلارڈائس کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق انڈیا نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالرز کی آمدن ہوئی ۔

ون ڈے کرکٹ کپ ٹورنامنٹ گذشتہ سال پانچ اکتوبر سے 19 نومبر تک انڈیا کے شہروں احمد آباد، بینگلورو، چنئی، دہلی، دھرم شالا، حیدر آباد، کلکتہ، لکھنؤ، ممبئی اور پونے میں منعقد ہوا۔

آئی سی سی اور بی سی سی آئی (بورڈ فار کنٹرول ان کرکٹ فار انڈیا) دونوں کی جانب سے ایونٹ کے انعقاد میں براہ راست کی جانے والی سرمایہ کاری اور انڈیا کی ذیلی ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ذریعے کرکٹ کے میدانوں کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے منصوبوں نے مختلف شعبوں میں چھوٹے اور بڑے پیمانے کے کاروباروں کو براہ راست فائدہ پہنچایا۔

صرف بیرون اور اندرون ملک سے آنے والے شائقین کی نقل و حرکت، کھانے پینے اور ان کی رہائش سے 861.4 ملین امریکی ڈالرز کمایا گیا۔

اس کے علاوہ دیگر اخراجات میں انڈین معیشت کو 515.7 ملین ڈالر کا فائدہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ساڑھے ایک کروڑ 25 لاکھ سے زائد کرکٹ شائقین نے ورلڈ کپ میں شرکت کی اور ان میں سے 75 فیصد تعداد ایسے شائقین کی تھی جو پہلی مرتبہ 50 اوورز کا ورلڈ کپ دیکھنے آئے تھے۔

غیر ملکی شائقین میں سے 19 فیصد ایسے شائقین کی تھی جنہوں نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کی وجہ سے انڈیا کا رخ کیا تاہم 55 فیصد ورلڈ کپ سے پہلے بھی انڈیا کا دورہ کر چکے تھے۔

بیرون ملک سے آنے والے شائقین نے صرف ورلڈ کپ کے میچ ہی نہیں دیکھے بلکہ انہوں نے کئی سارے سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کیا جس کی وجہ سے انڈیا کی معیشت کو 281.2 ملین ڈالر کا فائدہ ہوا۔

 غیر ملکی شائقین میں 68 فیصد نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کو بھی انڈیا آنے کا مشورہ دیں گے اس کی وجہ سے عالمی طور پر انڈیا کے مثبت تاثر میں اضافہ ہوا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کی وجہ سے انڈیا میں ہوٹلنگ اور دوسرے شعبوں میں براہ راست طور پر 48 ہزار نوکریاں پیدا پوئیں جس کی وجہ سے انڈیا کی معیشت کو 18ملین ڈالر کا فائدہ ہوا۔

اس کے علاوہ مختلف ٹیموں کی تشہیر کے لیے بنائے جانے والے اشتہاروں، ٹیم کٹس (کھیل کی وریاں)، بل بورڈز اور میڈیا مہم کی وجہ سے 70.7 ملین ڈالر کا فائدہ ہوا۔

Watch Live Public News