ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے محمد رضوان 10 ویں سے 9 ویں نمبر پر آ گئے جبکہ بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد 12 سے 11 نمبر پر آ گئے۔
سری لنکا کے کمندو مینڈس کی رینکنگ میں چھ درجے ترقی 19 نمبر پر آ گئے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد انگلینڈ کے بیٹرز کی رینکنگ میں بہتری آئی۔
ٹیسٹ بالروں کی رینکنگ میں انڈیا کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں آگئے۔ رینکنگ میں 10 واں نمبر ہوگیا۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں انڈیا کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔