(ویب ڈیسک ) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کوآئی سی سی کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جے شاہ کو آئی سی سی بورڈ آف گورنرز کے میٹنگ میں چیئرمین منتخب کیا گیا۔ جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔ جے شاہ یکم دسمبر سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین گریگ بارکلے رواں سال نومبر کے آخر میں ریٹائر ہوجائیں گے۔