شاہین آفریدی شاہ بیٹے کے باپ اور شاہد آفریدی نانا بن گئے

شاہین آفریدی شاہ بیٹے کے باپ اور شاہد آفریدی نانا بن گئے

ویب ڈیسک: فاسٹ بائولرشاہین شاہ آفریدی بیٹے کے باپ بن گئے ہیں۔ 

سابق کپتان شاہد آفریدی نانا بن گئے، فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے ۔فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے کا نام علی یار رکھا ہے۔

بچے کی پیدائش کی خبر کے بعد قومی کرکٹرز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کی شادہ سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے انجام پائی تھی۔

بچے کی ولادت پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اور پی سی بی کی جانب سے فاسٹ بولر کو مبارکباد دی جارہی ہے۔ 

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کل رات کراچی کے لئے روانہ  ہوں گے۔

Watch Live Public News