جاوید بٹ کیس میں اہم پیشرفت،CCTVفوٹیج نےبڑے رازسےپردہ اُٹھادیا

جاوید بٹ کیس میں اہم پیشرفت،CCTVفوٹیج نےبڑے رازسےپردہ اُٹھادیا
کیپشن: جاوید بٹ کیس میں اہم پیشرفت،CCTVفوٹیج نےبڑے رازسےپردہ اُٹھادیا

ویب ڈیسک: تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔جاوید بٹ کی ٹارگٹ کلنگ میں ٹوٹل 4  شوٹرز تھے، رکشہ اور موٹر سائیکل کا استعمال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی انڈر پاس کے قریب رکشہ نے مقتول کی گاڑی روکی،موٹر سائیکل سوار شوٹرنے فائرنگ کی،ہما بلاک  میں جاوید بٹ کی رہائشگاہ کے باہر مین  روڑ پر رکشہ کھڑا ہوا،مقتول اہلیہ کیساتھ نکلا تو رکشہ نے ریکی کی۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ موٹر سائیکل اور رکشہ جاوید بٹ کی گاڑی کیساتھ ریکی کرتے آیا،جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئیں۔ رکشہ  کس کی ملکیت، پولیس نے  تفصیلات بھی حاصل کر لیں۔ملزمان نے رکشہ سے موٹر سائیکل پر جگہ تبدیل کی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل  سوار بغیر ہیلمٹ جبکہ پیچھے بیٹھےشوٹر نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا،فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار اتر کر رکشہ میں بیٹھا،پیچھے ہیلمٹ پہنے شوٹرموٹر سائیکل لیکر نکلا،ملزمان کی متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئیں،جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رکشہ اور موٹر سائیکل سوار ملزم فائرنگ کے بعد الگ الگ ہو گئے،فوٹیجز مل گئیں،ملزمان کی آخری لوکیشن ٹیمپل روڑ کی آئی،سیف سٹی کیمرے خرابی کے باعث تفتیش میں مشکلات کا سامناہے۔

Watch Live Public News