خوشخبری ، شہری بھی اب من پسند نمبر حاصل کر سکتے ہیں

خوشخبری ، شہری بھی اب من پسند نمبر حاصل کر سکتے ہیں

(ویب ڈیسک ) شہری بھی اب من پسند نمبر حاصل کر سکتے ہیں،مفتی عبد القوی نے قوی ون نمبر لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق   محکمہ ایکسائیز نے وینٹی نمبر پلیٹس کی تشہیر کا سلسلہ شروع کردیا  ہے۔ معروف شخصیات کی جانب سے   وینٹی نمبر پلیٹس حصول کے لیے ایکسائز سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے بھی وینیٹی نمبر کی ڈیمانڈ کردی ،   افتخار ٹھاکر نے ٹھاکر ون نمبر مانگ لیا ۔معروف مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی نے قوی ون نمبر حاصل کرلیا ۔

ڈائریکٹر ریجن سی محمدآصف کا کہنا ہے کہ   مفتی عبدالقوی کو مفتی قوی ون نمبر پلیٹس بطور سوئنیر دی گئی،  مفتی قوی نمبر پلیٹ بطور یادگاری رکھ سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  شہری بھی اپنی مرضی کے وینٹی نمبر پلیٹس حاصل کرسکتے ہیں ، وینٹی نمبر پلیٹس کی فیس پالیس واضح ہونے پر سامنے لائی جائیں گی ۔

Watch Live Public News