پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبا تنظیموں میں جھگڑا،ایکدوسرے پرڈنڈوں سے حملہ

پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبا تنظیموں میں جھگڑا،ایکدوسرے پرڈنڈوں سے حملہ

(ویب ڈیسک )   پنجاب یونیورسٹی میں ایک مرتبہ پھر سے طلبا تنظیموں کے درمیان جھگڑا  ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نئے طلباء کو ویلکم کرنے کے لئے ایک پوسٹر پر دو طلباء تنظیموں میں جھگڑا ہوا۔ ایک گروپ کی جانب سے دوسری تنظیم پر ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا۔

جھگڑے کی وجہ سے یونیورسٹی میں کشیدگی، ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد بھاری نفری کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی میں موجود ہیں۔

ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کا کہنا ہے کہ ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے تمام طلباء کو منتشر کر دیا گیا ہے،جھگڑے میں قصور وار ملزمان کے خلاف درخواست موصول ہوتے ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں  نے کہا کہ  قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Watch Live Public News