حکومت کا مری میں پانی کو محفوظ بنانے کیلئے  اہم منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

حکومت کا مری میں پانی کو محفوظ بنانے کیلئے  اہم منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

(ویب ڈیسک )  دانش منیر:  خشک موسم میں مری کو پانی کی کمی کے مسائل سے بچانےکےلیےروف ٹاپ رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم لگایا جائے گا ، سروے کے مطابق ہر گھر کو ماہانہ 1800 گیلنز اور سالانہ21 ہزار 900 گیلنز پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مری میں نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں شدید پانی کی کمی ہوتی ہے، نومبر میں 17.8 فیصد اور دسمبر میں 35.6 فیصد پانی کی قلت کا سامنا رہتا ہے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے اربن یونٹ نے رین واٹر ہارویسٹنگ  سسٹم سے متعلق تجاویز مرتب کیں جس کے تحت مری میں تین، چار اور پانچ مرلے کے 5000 گھر موجود ہیں ۔

بیلٹنگ کےذریعے مری کے شہریوں کو واٹر سٹوریج کا سامان فراہم کیا جائے گابیلٹنگ میں کامیاب ہونے والے مری کے شہریوں کو ان کے موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جائے گی جبکہ میونسپل کارپوریشن مری کی ویب سائٹ پر بھی شہریوں کے ناموں کی فہرست دی جائے گی،نام نہ آنے پر شہری 10 روز میں شکایات درج کروا سکیں گے۔

مری میں صرف رہائشی گھروں میں واٹر سٹوریج پلانٹ نصب ہونگے، ذاتی گھر کے مالک، کم از کم 10 سال سے رہنے والے افراد ہی مستفیدہوسکیں گے۔

روف ٹاپ رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم کی خرید پر پنجاب حکومت 36 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کرے گی، روف ٹاپ رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم کی مانیٹرنگ کےنظام پر پنجاب کا محکمہ بلدیات 3 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کرے گا۔

ہارویسٹڈ رین واٹر میں سے 23 فیصد لانڈری 18 فیصد ڈش واشنگ اور 15 فیصد کلیننگ کیلئے استعمال ہوگا 7 فیصد گارڈ ننگ کیلئے اور صرف 5 فیصد پینے کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔