پی ٹی آئی اراکین کی ممکنہ گرفتاری، پارلیمنٹ کے باہر بھاری نفری تعینات،ریڈ زون سیل

پی ٹی آئی اراکین کی ممکنہ گرفتاری، پارلیمنٹ کے باہر بھاری نفری تعینات،ریڈ زون سیل

(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی اراکین کی ممکنہ گرفتاری ، پارلیمنٹ کے باہر بھاری نفری تعینات ہے اور ریڈ زون کو سیل کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں کی خبروں پر  پی ٹی آئی لیڈرزنے ایک ساتھ باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زرتاج گل وزیر، زین قریشی، ملک عامر ڈوگر، صاحبزادہ حامد رضاء ایک ساتھ موجود ہیں اس کے علاوہ  شیر افضل مروت بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ موجود ہے۔

 ریڈزون میں داخلی اور خارجی راستے بند  ہیں۔ ڈی چوک،نادارا چو،سرینہ اور میریٹ کے مقام سے ریڈ زون مکمل سیل  ہے جبکہ آمدروفت کے  لیے مارگلہ روڈ سے چیکنگ کے بعد اجازت دی جا رہی ہے۔

اس سے قبل بھی خبریں آ رہی تھیں کہ اسلام آباد ریڈ زون کو اچانک سیل کردیا گیا ہے۔ عوام کو پیشگی آگاہ کئے بغیر دیڈ زون جانے والے تمام گیٹ بند کردئیے گئے ہیں، صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا۔

مارگلہ روڈ پر  ٹریفک  کی میلوں لمبی قطار لگ گئی تھی جبکہ ٹریفک پولیس نے مارگلہ روڈ پر لمبی ڈائیورشنز لگادیں۔

Watch Live Public News