لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کے نامور اداکار بلال عباس کی پہلی تنخوا کتنی تھی انہوں نے بتا دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہیں پہلے پراجیکٹ پر 2700 روپے یومیہ ملتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں بلال عباس سے ان کے کیرئیر سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے بتایا کہ کہ ان کی پہلی جاب اداکاری تھی جس کی تلاش میں وہ تھیٹر جایا کرتے تھے۔
اداکار بلال عباس سے جب پہلی تنخوا کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کو پہلے پراجیکٹ پر 2700 روپے یومیہ ملا کرتے تھے۔