ویب ڈیسک: اسمارٹ فون صارفین کی سب سے بڑی پرابلم ان کے فون کو چارج کرنا ہوتی ہے۔ اس پرابلم کو حل کرنے کے لیے دنیا کا سب سے چھوٹا میکانکی چارجر سامنے آ گیا ہے۔ یہ اتنا چھوٹا ہے کہ آپ کی جیب، گاڑی یا موٹر سائیکل کی چین میں بھی رہ سکتا ہے۔یہ ننھا منا سا چارجر اپنے آپ میں پورا ایک نظام رکھتا ہے۔ آپ اس میں لگی چابی کو گھمائیں جس سے مشینی توانائی بنے گی۔ چارجر اس مشینی توانائی کو برقی توانائی میں بدل دے گا جو اسمارٹ فون کو چارج کرنے کے لیے کام آئے گی۔اگر آپ کوہ پیمائی کا شوق رکھتے ہیں یا پھر دور دراز علاقوں کا سفر کرتے ہیں تو یہ میکانکی چارجر آپ کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔ کیونکہ یہ ایک ساتھ کئی کام دے سکتا ہے۔یہ چارجر چابی دینے پر 100 ایم اے تک کا کرنٹ بناتا ہے جس سے کچھ مقدار ضائع بھی ہو سکتی ہے تاہم جس مقصد کے تحت اس کو بنایا گیا ہے یہ اسے باقاعدہ طور پر پورا کرتا ہے۔ناؤ کے نام سے یہ چارجر سب سے پہلے 25 جنوری 2021 کو تیار کیا گیا۔ کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر یہ چارجر موجود ہے جبکہ 34 یورو اس کی قیمت ہے جو پاکستان کے 6 ہزار 200 کے قریب قریب ہو گی۔