مریم نواز عمرہ ادائیگی کے لیے آج سعودی عرب روانہ ہوں گی

مریم نواز عمرہ ادائیگی کے لیے آج سعودی عرب روانہ ہوں گی
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق کی پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج دوپہر 2 بجے سعودی عرب روانہ ہو رہی ہیں ، رمضان کا آخری عشرہ وہ سعودی عرب میں ہی گزاریں گی ۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف بھی آخری عشرہ سعودی عرب میں ہی گزاریں گے ، وہ 11 اپریل کو لندن سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوں گے ۔ دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قوت گویائی سے محروم بچے مریم نواز سے ملاقات کے خواہشمند ہیں ۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ برائے مہربانی جب میں عمرہ سے واپس آؤں تو خاص نوجوانوں کو مجھ سے ملنے کیلئے لائیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ان سے ملنا میرے لیے اعزاز اور خوشی کی بات ہو گی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔