مجھے فخر ہے کہ میرا لختِ جگر اپنا فرض نبھاتے ہوئے شہید ہوا ، والد عبدالرشید

مجھے فخر ہے کہ میرا لختِ جگر اپنا فرض نبھاتے ہوئے شہید ہوا ، والد عبدالرشید
شہدائے وطن کوسلام ، بلوچستان کا بیٹا پاکستان کے دفاع پہ قربان ، بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان کے جوان سپاہی عبدالرشید کھوسہ نے جام شہادت نوش کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپاہی عبدالرشید کا تعلق بلوچستان کے ضلع صحبت پور سے تھا ، سپاہی عبدالرشید نے یکم مارچ 2021 میں فرنٹیئر کور بلوچستان میں شمولیت اختیار کی ۔ سپاہی عبدالرشید شہید نے سوگواران میں بوڑھے ماں باپ کو سوگوار چھوڑا ہے ۔ والد سپاہی عبدالرشید شہید کا کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میرا لختِ جگر اپنا فرض نبھاتے ہوئے امن دشمن دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوا اور شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ۔ سپاہی عبدالرشید کے جھوٹے بھائی نے کہا کہ وہ بھی پاک فوج میں شمولیت اختیار کرے گا اور اپنے بھائی کی طرح وطن پر قربان ہوگا. چچا سپاہی عبدالرشید شہید نے کہا کہ ہمیں عبدالرشید کی شہادت پر فخر ہے اسے فوج میں جانے کا بہت شوق تھا ۔ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ، دفاع وطن کی خاطر افواج پاکستان کا ہر افسر اور جواں برسرِ پیکار ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔