پبلک نیوز: شہید سپاہی حافظ حامد رضا کے لواحقین نے کہا ہے کہ پاک فوج نے میرا اور میرے بچوں کا بہت ساتھ دیا ہے۔ ہمیں کسی بھی چیز کی کمی نہیں محسوس ہونے دی۔
تفصیلات کے مطابق شہید سپاہی حافظ حامد رضا کی بیوہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کے میرےشوہر نے وطن کی خاطر جان قربان کی اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔
شہید سپاہی حافظ حامد رضا کی بیوہ نے مزید کہا ہے کہ والد کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا لیکن پاک فوج نے میرا اور میرے بچوں کا بہت ساتھ دیا ہے۔ ہمیں کسی بھی چیز کی کمی نہیں محسوس ہونے دی۔ اللّٰہ پاک اس ملک اور پاک فوج کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور ترقی دے۔