ویب ڈیسک: پاکستان میں موجود امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور سفارتخانےکی جانب سے پاکستانیوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے عید کا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی مشن اور امریکی عوام کی جانب سے آپ سب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں اپنے قیام اور خصوصی طور پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کا قائل ہو گیا ہوں، امید کرتا ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔