کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام کی سٹوری پر مٹھائی کی تصویر کے ساتھ "یہ لڑکا ہے" کی خوشخبری شیئر کی ہے۔
ان کی مبہم سٹوری کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ اداکارہ کو یہ مٹھائیاں کہیں سے ملی ہیں یا یہ اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری کا اعلان ہے۔اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی سٹوریز میں مٹھائیوں کا ایک ڈبہ اور نوزائیدہ بچے کے لیے ہاتھ سے بُنے ہوئے کپڑے بھی تھے۔
واضح رہے کہ اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی ٹی وی سکرین پر مقبول رومانوی جوڑی ہے، وہ گزشتہ سال مارچ میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔