بل اور ملینڈا گیٹس میں طلاق کرانیوالا اصل کردارسامنےآ گیا

بل اور ملینڈا گیٹس میں طلاق کرانیوالا اصل کردارسامنےآ گیا

نیویارک (ویب ڈیسک) ارب پتی کاروباری شخصیت اور مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ جنسی جرائم میں ملوث مجرم ایپ سٹائن سے ملاقاتیں ایک بہت بڑی غلطی تھی، بل گیٹس نے سابقہ بیوی میلنڈا گیٹس سے طلاق کے حتمی دن کے بعد نشر ہونے والے ٹیلی ویژن انٹرویو میں سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ اپنے تعلقات کو ایک بہت بڑی غلطی قرار دیا۔

بل گیٹس نے سابقہ بیوی میلنڈا فرنچ گیٹس سے طلاق کے حتمی دن کے بعد نشر ہونے والے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ اپنے تعلقات کو "بہت بڑی غلطی" قرار دیا۔

بل گیٹس نے طلاق کے بعد پہلا انٹرویو سی این این کو دیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی مالیاتی شعبے سے تعلق رکھنے والے جیفری ایپسٹائن کے دنیا بھر سے بااثر ترین شخصیات کے ساتھ انتہائی گہرے تعلقات تھے، ان میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھی شامل تھے۔ ان پر کمسن بچیوں کو بااثر شخصیات کے پاس بھیجنے کا الزام تھا ، اس نے جیل میں خودکشی کرلی تھی۔

ایپسٹین نے برسوں پہلے ایک نابالغ سے جسم فروشی کرانے کے الزامات کا اعتراف کیا تھا جب بل گیٹس نے اس سے ملاقاتیں شروع کی تھی۔ ارب پتی بل گیٹس نے کہا کہ یہ ملاقاتیں انہوں عالمی صحت کے مسائل کے لیے رقم اکٹھا کرنیکی خواہش سے متاثر ہو کر کیں ۔ بل گیٹس نے سی این این کو بتایا کہ "میں نے اس کے ساتھ کئی ڈنر کیے تھے، اس نے عالمی صحت کے لیے رقم اکھٹی کرنے کے بارے میں دنیا کے کئی ارب پتیوں سے اپنے تعلقات کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہ اس معاملے میں ایک بڑی رقم اکھٹی کرنے کے لیے پرامید تھا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا کیونکہ اس کے دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں تھی، تو یہ رشتہ ختم ہو گیا۔"

تاہم بل گیٹس نے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے بارے میں پوچھے گئے سی این این کے سوال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جس کے مطابق ان کی طلاق ایپسٹین کیساتھ تعلقات کی وجہ سے ہوئی۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔