میاں بیوی لاہور کی سڑکوں پرکیاکرتے پکڑے گئے؟

میاں بیوی لاہور کی سڑکوں پرکیاکرتے پکڑے گئے؟
کیپشن: میاں بیوی لاہور کی سڑکوں پرکیاکرتے پکڑے گئے؟

ویب ڈیسک: ’’مال روڈ کتھے اے ’’ پتہ پوچھنے کےبہانے شہریوں کو لوٹنےوالا جوڑا پکڑا گیا۔لاہور پولیس نے 50 سے زائد وارداتیں کرنے والی ڈاکو رانی کو خاوند سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ڈکیتیاں کرنے لگی،شہر میں میاں بیوی کا فیملی ڈکیت گینگ منظر عام پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ،علیمہ خان اوربشریٰ بی بی آمنے سامنے

یہ بھی پڑھیں: ظہیراقبال سےشادی کے بعدسوناکشی کوبڑادھچکا

شاہدرہ کے علاقہ میں خاتون کی اپنے خاوند  کے ہمراہ ڈکیتی کی واردات  کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کر لی،خاتون کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسلحہ کے زور پر واردات کرتے دیکھا جا سکتا۔

پولیس کا کہناہے کہ ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم، موبائلز، اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان راہ چلتے شہری سے راستہ پوچھنے کے بہانے لوٹ مار کرتے تھے جبکہ ملزمان سے 3 لاکھ روپے نقد، 2 پستول، 12 موبائل اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق پولیس کی چیکنگ سے بچنے کیلئے ملزمہ اسلحہ اپنی چادر میں لپیٹ لیتی، وارادت کے بعد ملزمہ لوٹا ہوا مال اور اسلحہ پرس میں چھپا لیتی تھی۔

پولیس نے گرفتار ملزمان مومنہ اور عقیل کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

Watch Live Public News