سعودی عرب سے آنیوالی پرواز میں 5مسافر کورونا کے شکار نکلے

سعودی عرب سے آنیوالی پرواز میں 5مسافر کورونا کے شکار نکلے
ملتان ( پبلک نیوز) سعودی عرب سے آنے والی پرواز میں پانچ مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا۔ ائیرپورٹ حکام نے تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرواز نمبر سعودی ایربیا ایس وی 800 کے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ مسافروں حاجی بہادر، سکیو خان، صحبت خان، صائمہ رشید اور محمد احمد شامل ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق حاجی بہادر کا تعلق مہمند ایجنسی سے، سکیو خان کا تعلق جیک آباد سے، صحبت خان کا تعلق سکھر سے، صائمہ رشید کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اور محمد احمد کا تعلق بھی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کا ایئرپورشٹ پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیا گیا۔ ملتان، مسافروں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے قائد اعظم اکیڈمی قرطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔