پاکپتن ( پبلک نیوز) کورونا کی چوتھی لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے افسران سمیت سرکاری ملازمین کورونا کی زد میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق اہم سیٹ پر تعینات ایڈیشنل کمشنر جنرل مشتاق ٹوانہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ پی ایس او ڈپٹی کمشنر شفیق شاہین ڈسٹرکٹ ناظر شفقت رسول کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔ دیگر ملازمین طارق طیب عبد الرشید بھی کورونا کا شکار ہو گٸے۔ کورونا کا شکار ہونے والے افسران اور اہلکاران کی طبعیت خراب ہونے پر قرنطینہ میں چلے گئے۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے دیگر اہلکار اور افسران میں عرس بابا فرید کی میٹنگوں کے باعث خطرے کی گھنٹی بج گٸی۔