کامیاب پاکستان پروگرام، 1600 ارب کے قرضوں کا اعلان

کامیاب پاکستان پروگرام، 1600 ارب کے قرضوں کا اعلان
اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام کا مقصد پسے ہوئے طبقے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ پروگرام کے تحت 3 سے 5 سال میں 1600 ارب کے قرضے مختلف سکیموں کیلئے دیئے جائیں گے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین سے معاون خصوصی تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انھوں نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ریلیف کے اقدامات کی تعریف کی۔ معاون خصوصی نے پروگرام کی کامیابی کی لیے بھرپور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کا مقصد پسے ہوئے طبقے کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے۔ پروگرام کے تحت 3 سے 5 سال میں 1600 ارب کے قرضے مختلف سکیموں کیلئے دیئے جائیں گے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ شفافیت کے لیے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت قرضے احساس پروگرام کے این ایس ای آر میں رجسٹرڈ افراد کو دیئے جائیں گے۔ کامیاب پاکستان پروگرام غربت کے خاتمہ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔