واٹس ایپ کا نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

واٹس ایپ کا نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
میٹا کمپنی نے واٹس ایپ صارفین کیلئے ایسے نئے فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں جن کی مدد سے وہ اپنی پرائیوسی کو زیادہ بہتر طریقے سے برقرار رکھ سکیں گے۔ واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے فیچرز کی یہ خاص بات ہے کہ اس کی مدد سے اب صارفین ایسے چیٹس گروپس کو چھوڑ سکیں گے، جنھیں وہ کافی عرصے سے چھوڑنا چاہتے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان چیٹس گروپس کو بہت آسانی اور خاموشی کیساتھ چھوڑ سکیں گے اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلے گا۔ اس کے علاوہ صارفین اپنے آن لائن سٹیٹس بھی ان دوستوں یا رشتہ داروں کو دکھا سکیں گے جن کی وہ خود اجازت دیں گے۔ اب ہر کوئی ان کا سٹیٹس نہیں دیکھ سکے گا۔ https://twitter.com/GadgetsTurbo/status/1557220705648799745?s=20&t=ElPKBU1PJOv7_kmkEbR7BQ اسی طرح واٹس ایپ نے ایک اور فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت کوئی بھی آپ کے میسجز کے سکرین شارٹس نہیں لے سکے گا۔ اس فیچر کو 'ویو ونس' کا نام دیا گیا ہے۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے ان نئے فیچرز کی مدد سے واٹس ایپ پر دوسروں کو بھیجے گئے پیغامات (میسجز) اور گفتگو بالکل محفوظ ہو جائے گی۔ مارک زکربرگ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے ان نئے فیچرز کو رواں ماہ اگست میں ہی صارفین کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔ پہلے پہل ان کو انگلینڈ میں منعقدہ ایک انٹرنیشنل مہم میں پیش کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔