9 حلقوں پر ضمنی الیکشن شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

9 حلقوں پر ضمنی الیکشن شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات چیلنج کرنے کے کیس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کیس نے کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری سے استفسار کرتے ہوئے پوچھا آپ کیا چاہتے ہیں؟ اس پر فیصل چودھری نے عدالت کو بتایا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن کو 9 نشستوں پر الیکشن کرانے سے روکا جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ہمیں قانونی وضاحت بتائیں جس کی وجہ سے اسٹے مانگ رہے ہیں۔ عدالت کو پی ٹی آئی کے وکیل نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں 123 استعفے ہم نے دئیے ہیں، سب پر الیکشن کرایا جائے نہ کہ صرف 9 پر کرایا جائے۔ عدالت نے بتایا کہ ہم نے 16 اگست کے لئے آپ کا کیس رکھا ہوا ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔