ٹک ٹاکر رومیسہ خان کا ماضی سے متعلق اہم انکشاف

ٹک ٹاکر رومیسہ خان کا ماضی سے متعلق اہم انکشاف
پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر اور اداکارہ رومیسہ خان نے اپنے ماضی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر رومیسہ خان نے ایک انٹرویو میں اپنے ماضی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاپا کے انتقال کے بعد گھریلو حالات بہت خراب ہو گئے تھے، میں نے پیسوں کی تنگی کی وجہ سے اسکول میں خاتون ٹیچر کے طور پر نوکری کی۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والد کو کینسر تھا لیکن جب تک میرے والد حیات تھے تو انہوں نے ہمیں کوئی پریشانی و تکلیف نہیں آنے دی تھی ۔ مگر ان کے انتقال کے بعد میں نے ٹیچنگ شروع کر دی، دوسری بہنوں اور بھائیوں نے بھی کام کاج کرنا شروع کر دیا تاکہ گھر میں کچھ پیسے آجائیں جس سے ہماری پڑھائی اور گھریلو اخراجات پورے ہو سکیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔