پشاور: ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ مستعفی ہوگئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختون خواہ کے نگران وزراء نے استعفے دے دیے ہیں ، آج وزیراعلی ہاوس میں وزراء کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا ، نگران وزیر اعلی نے چائے پر بلا کر سب سے استعفی طلب کرلیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 25ممبران میں سے 23 ممبران نے استعفی دیدیا ہے جبکہ دو ممبران نے استعفی دینے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا خط آیا ہے کہ کابینہ میں سیاسی ممبران ہیں، کابینہ میں موجود سیاسی لوگوں کو استعفیٰ دینا ہوگا۔