لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ حلف اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوئی جہاں جسٹس شاہد کریم نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس طارق سلیم شیخ موجود تھے، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس رسال حسن سید نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں صوبائی و وفاقی لاء افسران شریک ہوئے جبکہ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور وکلاء نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

لاہور ہائیکورٹ کے ڈی جی جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ تنویر اکبر سمیت دیگر افسران بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے حلف برداری تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے غیر ملکی دورے کے باعث جسٹس عابد عزیز شیخ کو قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News