فجر کے نمازیوں پر اسرائیل کی بمباری، درجنوں بچوں سمیت 100 شہید

israeali bombarment at ghaza 100 martyred
کیپشن: israeali bombarment at ghaza 100 martyred
سورس: google

ویب ڈیسک :غزہ میں اسکول پر فجر کے وقت اسرائیلی حملے میں درجنوں بچوں سمیت 100 سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں۔ حملے کے وقت فجر کی نماز ادا کی جارہی تھی۔

بین الاقوامی میڈیا (الجزیرہ) کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یہ حملہ دراج محلے میں کیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 40 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں اسکول کو آگ لگ گئی۔

اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اسکول میں آتشزدگی سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ اسرائیلی فوج نے صبح سویرے جس اسکول کو نشانہ بنایا، اسے صیہونی حکومت نے حماس کا ہیڈ کوارٹر قرار دیتے ہوئے دہشت گردوں کی موجودگی کا دعویٰ کیا۔

مظلوم فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسکول پر 3 راکٹ گرے جبکہ مذکورہ اسکول میں بے گھر فلسطینی پناہ گزین کے طور پر رہائش پذیر تھے۔ آتشزدگی کے بعد متعدد فلسطینی تاحال متاثرہ عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے، اسرائیلی فوج نے علاقے تک پانی کی رسائی کی لائن کاٹ دی۔ سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے الطبعین اسکول کو نشانہ بنایا جس میں 100 سے زائد شہادتوں کے ساتھ ساتھ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
 

Watch Live Public News