پاکستان کہانی، تصور سے تصویر تک

پاکستان کہانی، تصور سے تصویر تک

ویب ڈیسک: مسلمانوں اور ہندوں کے ایک دوسرے کے ساتھ کئے جانے والے سلوک میں واضح فرق تھا۔

آزادی سے پہلے ہندوؤں نے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر دی تھی۔ ہندو اکثریت علاقوں میں مسلمانوں کا جینا دوبھر ہوگیا تھا۔مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ریاست کا حصول ناگزیر ہوگیا تھا۔

اس حوالے سے جانتے ہیں عینی شاہد ہجرت، فتح محمد ملک کا آنکھوں دیکھا حال۔

عینی شاہد ہجرت، فتح محمد ملک نے بتایا کہ مسلم اکثریت کے علاقوں میں مسلمانوں کا ہندوؤں کے ساتھ بہت اچھا سلوک تھا، مسلمان ہندوؤں اور سکھوں کی امداد کے لیے پھل اور خشک میوہ جات لے کر جایا کرتے تھے، لیکن جہاں ہندو آبادی زیادہ تھی وہاں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جاتے تھے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ظلم و ستم الگ، مسلمانوں کی مسجدوں کو بھی مسمار کیا جاتا تھا۔ اقبال کے خواب کی تعبیر، پاکستان، بہت قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے۔

Watch Live Public News