کراچی: ( پبلک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 39 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر 177.61 روپے سے مہنگا ہو کر 178 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سات ماہ میں ڈالر 25 روپے 72 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی کرسنی روپے کی قدر میں اٹھارہ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 65 پیسے اضافے کے بعد 178.08 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے مہنگا ہونے کے بعد 180 روپے کا ہو گیا تھا۔ جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر 177 روپے اکسٹھ پیسے کا ہونے سے روپے کی قدر میں 0.10 فیصد کمی دیکھنے میں آئی تھی۔