صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد  سونا 2 لاکھ 62 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کا اضافہ ہوا ۔

اسی طرح  10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 708 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 2503 ڈالر فی اونس کا ہوگیا البتہ  چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 پر مستحکم رہی۔

Watch Live Public News