پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام، ہنڈرڈ انڈیکس میں 204 پوائنٹس کی کمی 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام، ہنڈرڈ انڈیکس میں 204 پوائنٹس کی کمی 
کیپشن: اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 470 پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 204 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 283 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 107 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 287 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں 44 کروڑ 80 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 25 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,014 جبکہ کم ترین سطح 78,240 پوائنٹس رہی۔

اس سے قبل کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی کا رجحان جاری رہا۔ کاروباری دن کے آغاز کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس میں 470 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس وقت مارکیٹ 78 ہزار 958 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔

اس سے قبل کاروباری دن کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 380پوانٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 

جس کے بعد دوران ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس 78ہزار 869پرپہنچ گیا تھا۔ 

Watch Live Public News