لاہور (پبلک نیوز) عدالت کا وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فیصلے کی روشنی میں قوانین میں ترامیم کرنے کا حکم، عدالت کا ذہنی مریض قیدیوں سے متعلق جیل رولز میں بھی ترامیم کرنے کا حکم۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فیصلے کی روشنی میں قوانین میں ترامیم کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے وفاق اور صوبوں ذہنی مریض قیدیوں کے لئے بہترین فرانزک ہیلتھ سہولیات شروع کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
عدالت کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق سزائے موت کے قیدیوں کی ذہنی کیفیت کی جانچ کے لئے ماہر نفسیات پر مشتمل بورڈ بنایا جائے، میڈیکل بورڈ ذہنی مریض قیدیوں کی کو سزائے نہ دینے کی وجوہات کا تعین کرے گا۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ صوبائی اور وفاقی جوڈیشل اکیڈمیز میں ججز، وکلاء اور پراسکیوٹرز کے لئے تربیتی پروگرامز شروع کرنے کئے جائیں اورعملدرآمد کے لئے فیصلے کی کاپی وفاقی اور صوبائی حکومت کو بھیجی جائے۔